ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ:دیر رات تعلقہ کے مختلف مقاما ت پر زلزلہ کے جھٹکوں کا تجربہ :لوگ خوف کے مارے صبح تک بیدار

انکولہ:دیر رات تعلقہ کے مختلف مقاما ت پر زلزلہ کے جھٹکوں کا تجربہ :لوگ خوف کے مارے صبح تک بیدار

Sat, 19 Aug 2017 20:38:28    S.O. News Service

انکولہ:19/اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مختلف مقاما ت پر دیر رات زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے جانے سے عوام خوف زدہ ہونے اور صبح تک ڈر کے مارے بیدار رہنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

تعلقہ کے ساحلی پٹی سے متصل ہلی دیورواڑہ، پرلکبین، بھاویکیری ، بیلکیری ، ہونیکیری ، آلگیری سمیت کئی مقامات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جمعرات کی دیر رات قریب 10-2بجے زلزلے کے جھٹکوں سے گہری نیند میں سوئے لوگ اچانک بیدار ہوگئے اور کچھ مقامات پر زمین ہلنے ، گھر کے سامان گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چند مقامات پر زمین کھسکنے کے بھی خبریں ہیں، بہت بڑی آواز سنائی دینے سے بھی لوگ حیرت میں پڑگئے، کچھ لوگ موبائیل کے ذریعے اپنے رشتہ داروں سےزلزلہ کو لے کر خیر یت دریافت کی۔ پلنگ پر ہوئے لوگ نیچے گرنے کے بھی واقعات پیش آئے ہیں، پانی کے اندر سے بڑی دھماکہ خیز آواز کے ساتھ زمین کانپ گئی تو لوگ ڈر کے مارے صبح تک جاگتے رہنے کی جانکاری ملی ہے۔ شہر کے پرلکبین نامی مقام پر زمین زیادہ کانپے جانےکی خبر ہے۔

زلزلے کو لے کر تعلقہ بھر میں افواہوں کا راج رہا۔ کچھ لوگ ملک چین کی طرف سے بم پھینکنےکا نتیجہ بتا رہے تھے تو چند بحریہ کے تربیتی کیمپ کا تجربہ کہہ رہے تھے۔ زلزلے کی خبر پاتے ہی تحصیلدار وویک شنئی ، محکمہ اراضی اور کان کنی کے افسران وغیرہ جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔


Share: